• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عدنان صدیقی کیا اپنے گھر کی عورتوں کو بھی ’مکھی‘ کہیں گے؟ فضا علی برس پڑیں

شائع April 18, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ماضی کی مقبول اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے اداکار عدنان صدیقی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وہ اپنے گھر کی عورتوں کو بھی مکھی کی مانند سمجھتے ہیں؟

فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں کہا کہ عدنان صدیقی کے خواتین سے متعلق متنازع بیان پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی جتنے بڑے اسٹار اور شخصیت ہیں انہیں اتنی بڑی بات کرنی چاہیے تھی، انہیں سوچ سمجھ کر اپنے الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے تھا،

اداکارہ نے کہا کہ عدنان صدیقی نے ایک عورت کے سامنے خواتین کو مکھی کہہ دیا، تو کیا وہ اپنی والدہ کو بھی اسی طرح دیکھتے ہیں؟

فضا علی نے کہا کہ کیا عدنان صدیقی اپنی بیٹی اور بہن کو بھی مکھی کی مانند دیکھتے ہیں؟ کوئی دوسرا شخص اگر ان کی بیٹی یا بہن کو مکھی کہہ دے تو کیا انہیں اچھا لگےگا؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ عدنان صدیقی کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی خواتین سے معافی مانگنی چاہیے تاکہ جتنا انہوں نے انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے وہ سربلند رہے۔

عدنان صدیقی کا متنازع بیان

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہی ہے۔

عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین کو اس وقت ایک جیسا قرار دیا تھا جب اداکار کے ہاتھ پر ایک مکھی آکر بیٹھی۔

انہوں نے وضاحت کی تھی کہ خواتین کے پیچھے جتنا پیچھے پڑا جائے، وہ اتنا دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

ان کی جانب سے مکھیوں اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے پر ان پر خوب تنقید کی گئی تھی، جس پر اب انہوں نے بعد میں ’معذرت‘ بھی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024