• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: صبح سویرے بوندا باندی، محکمہ موسمیات کی شہر میں تیز بارش نہ ہونے کی پیش گوئی

شائع April 18, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، جب کہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم شہر میں پہنچنے سے قبل ہی کمزور ہوگیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آج صبح سویرے ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے جب کہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

’تیز بارش کا کوئی امکان نہیں‘

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے سے قبل مغربی سسٹم کمزور ہوگیا ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ

سندھ حکومت نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے عملے، ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور مکمل حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کردی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ رین ایمرجنسی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر ریسکیو وہیکل اور ریسکیو عملے کے ہمراہ تیار رہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر واٹر کارپوریشن نے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر سکشن مشینیں لگادی گئیں۔

حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن کی سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری ہائی الرٹ ہے، برسات کے پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں اور عملہ سڑکوں پر موجود رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024