• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

شائع April 17, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ وو لی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ وو لی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ وو لی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تھر کول بلاک ’ون‘ پاور جنریشن کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر مینگ ڈونگہائی، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک گروپ کی زیر سرپرستی چلائے جانے والے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو ملک میں درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے اور کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لیے حکومت پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

اجلاس میں وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024