یاسر حسین نے اہلیہ کے حمل سے متعلق خاموشی توڑ دی

شائع April 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کے اُمید سے ہونے اور اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا پیجز کو مخاطب ہوتے لکھا کہ اگر سوشل میڈیا کے ہاتھ میں ہوتا تو ان کے ہاں کل ہی دوسرے بچے کی پیدائش ہوجاتی۔

اداکار نے لکھا کہ خدا کا حکم ہوگا تو جلد ہوجائے گا لیکن ابھی نہیں ہو رہا، اس لیے آرام کریں۔

اگرچہ یاسر حسین نے لکھا کہ ان کے ہاں ابھی دوسرے بچے کی پیدائش نہیں ہو رہی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کی اہلیہ اُمید سے ہی یا نہیں؟ ساتھ ہی لکھا کہ خدا کا حکم ہوگا تو جلد بچے کی پیدائش ہوجائے گی۔

اداکار کی جانب سے مبہم پوسٹ کیے جانے پر بھی ان کے مداح کنفیوژن کا شکار ہیں اور سوال کرتے دکھائی دیے کہ وہ واضح طور پر لکھیں کہ ان کے اہلیہ اُمید سے نہیں ہیں۔

اس سے قبل یاسر حسین اور اقرا عزیز کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران کھچوائی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد افواہیں تھیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئیں جب کہ کچھ دن قبل ہی یاسر حسین نے جلد اپنے دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مذکورہ انٹرویو سے قبل بھی یاسر حسین متعدد ٹی وی شوز میں زیادہ بچوں پر کھل کر باتیں کرتے رہے ہیں اور واضح کرتے رہے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے زیادہ سے زیادہ بچے ہوں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025