کیا اقرا عزیز اُمید سے ہیں؟

شائع April 17, 2024
—فوٹو: انسٓٹاگرام
—فوٹو: انسٓٹاگرام

اداکار یاسر حسین کی جانب سے حال ہی میں جلد دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کرنے کے بعد اب اقرا عزیز اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین نے حال ہی میں فلم پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی جانب سے منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں شرکت کی، جہاں دیگر شوبز شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔

قوالی نائٹس میں جہاں دوسری اداکارائیں شریک ہوئیں، وہیں اقرا عزیز بھی شوہر کے ہمراہ شریک ہوئیں اور اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی تقریب کے دوران کھچوائی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں اقرا عزیز کو اپنے ہاتھ کو پیٹ کے آگے رکھنے پر مداحوں نے شک کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اُمید سے ہیں۔

زیادہ تر خواتین صارفین نے یاسر حسین کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے اقرا عزیز کے حاملہ ہونے کے دعوے کیے۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں بظاہر اقرا عزیز نارمل دکھائی دیتی ہیں لیکن ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے مداحوں کے مطابق اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اقرا عزیز کے حاملہ ہونے کی افواہیں ایک ایسے وقت میں گردش کر رہی ہیں جب کہ حال یہ میں یاسر حسین نے دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کچھ روز قبل ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ دوسرے بچے سے متعلق سوچ رہے ہیں اور’انشااللہ، ہمارے ہاں دوسرا بچہ جلد ہوگا۔’

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025