• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بلوچستان: بارشوں کے دوران آسمانی بجلی، چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

شائع April 17, 2024
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں لنک رودز کو بھی نقصان پہنچا ہے — فائل فوٹو: ڈان
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں لنک رودز کو بھی نقصان پہنچا ہے — فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ بارشوں سے 40 گھروں کو مکمل اور 92 کو جزوی نقصان پہنچا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بھی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس سے مکران کوسٹل بیلٹ، سوراب، قلات اور کوئٹہ ڈویژن میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ موجودہ سسٹم مکران کو سب سے زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں لنک رودز کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کے لیے سروے جاری ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بتایا کہ مکران ڈویژن میں ضرورت کا تمام سامان فراہم کردیا گیا ہے، گوادر میں بھی ڈی واٹرنگ پمپس پہنچا دیے ہیں جبکہ پسنی میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں بعض برساتی نالوں پر تجاوزات ہیں، جن برساتی نالوں پر تجاوزات نہیں وہاں پانی کا اخراج جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024