• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماہرہ خان سے 12 سال سے یک طرفہ محبت ہے، علی عباس

شائع April 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

مقبول اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 12 یا 13 سال سے اداکارہ ماہرہ خان سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں اور ابھی تک انہیں ان سے پیار ہے۔

علی عباس حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اسکرین پر اچھی محبت کرلیتے ہیں اور انہیں متعدد اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ وہ شوٹنگ کے دوران گہری محبت کرتے ہیں۔

علی عباس کے مطابق انہیں اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ مناظر شوٹ کرواتے وقت وہ اس طرح اداکاری کرتے ہیں کہ وہ حقیقی محبت لگتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اقرا عزیز پر فدا ہیں، وہ ان کا کرش رہی ہیں۔

محبت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں صرف ایک محبت تک محدود ہونا ناممکن لگتا ہے، ہر بار محبت ہوسکتی ہے۔

علی عباس کے مطابق محبت انسان کو جوان رکھتی ہے اور ہر انسان کو متعدد بار محبت ہوسکتی ہے۔

یک طرفہ محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سے 13 سال سے کسی اداکارہ سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں اور وہ یک طرفہ محبت سے بڑے خوش ہیں۔

انہوں نے پوچھنے پر بتایا کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ وہ ماہرہ خان کی بات کر رہے ہیں اور وہ ان سے تب سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں جب وہ ویڈیو جوکی (وی جے) تھیں۔

علی عباس کا کہنا تھا کہ اب وہ ماہرہ خان کے لیے کوئی پیغام نہیں دینا چاہتے، کیوں کہ اب ان کی شادی ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے بڑی اور پہلی محبت ان کی اہلیہ ہے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024