• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

گوجرانوالہ: گرفتار گیپکو افسران، ملازمین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شائع April 17, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

گوجرانوالہ کی عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے گرفتار افسران اور ملازمین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار گیپکو افسران اور ملازمین کو عدالت پیش کیا، گیپکو کے 20 افسران اور ملازمین کو گزشتہ رات ایف آئی اے نے حراست میں لیا گیا تھا۔

گیپکو افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نےجعلی بلنگ، بوگس انٹریز کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 5 ریونیو افسران، اسسٹنٹ منیجر اور ایڈیشنل منیجرز شامل ہیں۔

ملزمان میں 6 ڈویژنل اکاؤئنٹ افسران اور 5 کمرشل اسسٹنٹ اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024