• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے

شائع April 16, 2024
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی — فائل فوٹو: اے ایف پی
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز سے معاملات کو حتمی شکل سے دی گئی ہے اور گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کو 2011 کا ورلڈ کپ جتوانے والے گیری کرسٹن کو محدود اوورز جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ریڈ بال کے کوچز ہوں گے۔

حال ہی میں وقتی طور پر ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

نئے کوچز کا پہلا اسائنمنٹ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو مئی میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گزشتہ کافی عرصے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مختلف معروف غیرملکی کرکٹرز اور کوچز سے رابطے ہیں۔

قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسی پی کے ساتھ ساتھ شین واٹسن، اینڈی فلاور اور بریڈ ہیڈن کے نام بھی زیر غور تھے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سونپنے میں دلچسپی رکھتا تھا اور اس کے لیے انہیں بھاری رقم کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن بعد میں واٹسن نے کچھ وجوہات کے سبب قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی تھی۔

اس دوران ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اینڈی فلاور، بریڈ ہیڈن سمیت چند دیگر نام بھی زیر گرش رہے لیکن پھر قرعہ فال گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے نام کا نکلا۔

کرسٹن اور گلیسپی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ہی کوچ مقرر کیے جانے کا امکان تھا لیکن معاملات طے نہ ہونے کے سبب پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں وقتی طور پر اظہر محمود کے سپرد کردی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024