• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم

شائع April 16, 2024
شہباز شریف اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے—فوٹو:ڈان نیوز
شہباز شریف اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے—فوٹو:ڈان نیوز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ اور وفد کوخوش آمدیدکہتا ہوں، سعودی وفد کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وفد پاکستان بھیجنے پر شکر گزار ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی تھی جس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

سعودی وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری انجینئر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت انجینیئر عبدالرحمن بن عبدل محسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلٰی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں اسحق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے، اجلاس میں تمام وزرا نے اپنی وزارتوں سے متعلق منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا، سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز، سولر پراجیکٹس اور کان کنی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز بھی دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024