• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا علی رحمٰن خان واقعی ریان گوسلنگ کے ہم شکل ہیں؟

شائع April 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگرچہ ریان گوسلنگ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں لیکن کبھی انہیں کسی نے نہیں کہا کہ وہ ان کے ہم شکل ہیں۔

علی رحمٰن خان کی حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو کی مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ریان گوسلنگ اور اپنے ہم شکل ہونے پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وائرل ہونے والی کلپ میں اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی کسی نے نہیں کیا کہ وہ ہولی وڈ اداکار کی طرح دکھتے ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے خود بھی کبھی ایسا محسوس کیا اور نہ ہی نوٹ کیا اور پہلی بار وہ یہ سن رہے ہیں کہ ان کی شکل ریان گوسلنگ سے ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسے وہ ذاتی طور پر ریان گوسلنگ کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ان کی اداکاری بہت اچھی لگتی ہے۔

اسی انٹرویو میں علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ صنم سعید، سجل علی اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے تینوں اداکاراؤں کی اداکاری کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ان کی خوش قسمتی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024