• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عشق مرشد کی آخری قسط سینماؤں میں دکھائے جانے کا امکان

شائع April 16, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

مقبول ڈرامے عشق مرشد کو آخری قسط کو ٹی وی کے بجائے بڑے پردے پر دکھائی جانے کا امکان ہے۔

عشق مرشد کو ہم ٹی وی پر اکتوبر 2023 سے نشر کیا جا رہا ہے، اس کی پہلی قسط 8 اکتوبر کو نشر ہوئی تھی جب کہ 14 اپریل 2024 کو اس کی 28 ویں قسط نشر کی گئی۔

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی ہے اور اس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ڈرامے کو منفرد اور رومانوی کہانی کی وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے اور اس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے۔

پروڈکشن ہاؤسز، ڈرامے کی ٹیم اور ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عشق مرشد نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں اور اس نے گزشتہ دو سال میں نشر کیے جانے والے ڈراموں کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑا ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہیں کہ اس کی آخری قسط کو سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

مختلف شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے مطابق عشق مرشد کی آخری قسط کو سینماؤں میں دکھانے کے حوالے سے بعض سینماؤں میں پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سینماؤں کے وائرل ہونے والے پوسٹرز کے مطابق عشق مرشد کی آخری قسط کو تین مئی کو سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مداحوں نے دعوے کیے کہ عشق مرشد کی آخری قسط کو سینماؤں میں دکھایا جائے گا، تاہم ڈرامے کی ٹیم نے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024