• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی، خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود، بلوچستان میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

شائع April 16, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ صوبے بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں دیر، سوات،کوہستان، ایبٹ آباد میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز غلنئی مہنمد میں 200، لنڈی کوتل اور سیدو شریف میں 86، تیمرگرہ 83 ،دیر 75، پشاور میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ چترال میں 8 اور مالم جبہ میں 3 انچ برف باری ہوئی۔

دوسری جانب محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلکے بادلوں اور ٹھنڈی سمندری ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادل چھائے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دن میں حبس کے باعث گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی میں 18 اپریل کو ایک بار پھر بادل برسیں گے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، جنوب مغرب کی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ آج گوادر، چاغی، واشک،کیچ اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں درجہ حرارت 29 اور گوادر میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024