• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صنم جنگ کے امید سے ہونے کی افواہیں

شائع April 15, 2024 اپ ڈیٹ April 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی بہن انعم جنگ کے ڈیزائن کردہ دیدہ زیب لباس میں دکھائی دیں۔

ویڈیو میں صنم جنگ کو ٹہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

مداحوں نے صنم جنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمنٹس کیے کہ اداکارہ کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ پیاری دکھائی دے رہی ہیں۔

ساتھ ہی کچھ خواتین مداحوں نے کمنٹس میں دعویٰ کیا کہ صںم جنگ امید سے ہیں، اسی وجہ سے ان کی خوبصورتی اور وزن میں اضافہ ہوچکا ہے۔

زیادہ تر مداحوں نے کمنٹس کیے کہ ویڈیو میں صنم جنگ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حمل سے ہیں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے اور اپنے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلنے کے بعد تاحال صنم جنگ نے اس پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

خیال رہے کہ صنم جنگ کو ایک بیٹی ہیں، صنم جنگ کے ہاں نومبر 2016 میں پہلی بیٹی الایا کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے اسی سال کے آغاز میں دیرینہ دوست اور پائلٹ عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی۔

صنم جنگ جولائی 2023 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں،انہوں نے اس پر ولاگ بھی شیئر کیا تھا جب کہ امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی وہ وہاں سے ولاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ہی ان کی جانب سے امریکا میں پاکستان اور اپنوں کو یاد کرکے رونے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔

اب شادی اور پہلے بچے کی پیدائش کے تقریبا 8 سال بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں ہیں، تاہم اس پر اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024