• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر

شائع April 15, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے مقبول ہو رہی ہیں اور وہ جس ڈرامے میں آتی ہیں وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔

نازش جہانگیر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ درفشاں سلیم مختلف اداکاراؤں اور اداکاروں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔

نازش جہانگیر عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں، جہاں ان سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق سوالات کیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بولی وڈ میں ہونا چاہئیے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لے لیں گی جب کہ سارہ خان سے وہ شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لیں گی۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی جب کہ ان کی نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔

اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کچھ نہیں لیں گی البتہ انہیں ہر وہ چیز دیں گی جو اداکارہ ان سے مانگیں گی۔

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سے اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئیں؟

اس پر نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیا اور مزید کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈراما ہٹ ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کے ہر ڈرامے کی کامیابی پر ماشا اللہ بھی کہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024