قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت آج شام 5 ہوگا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اپوزیشن کی تجویز پر بلائے گئے اجلاس میں دریائے راوی پر بھارتی شاہ پور کنڈی بیراج کی تعمیر اور یوریاکھاد کی کمی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
مزید برآں وزیرخارجہ ایوان میں اپاسٹال آرڈیننس 2024 پیش کریں گے، وزیرخزانہ قومی مالیاتی کمیشن جولائی تادسمبرکی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ وزیر قانون الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 2022 کی رپورٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا، پارلیمانی سال کے آغاز پر یہ ان کا مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب ہوگا۔
گزشتہ ماہ حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 2008 میں 5 سال کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔