• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ساہیوال کے نواحی قصبے میں 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

شائع April 13, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی قصبے کمیر میں پولیس نے 9 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نواحی قصبے کمیر میں گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بچےکو گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے زبردستی ورغلاکر قریبی اسپتال لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حالت غیر ہونے پر ملزم بچے کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024