• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب تیل، سونے کی قیمتوں میں اضافہ

شائع April 13, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

مشرق وسطیٰ میں تنازعات بڑھنے کے خدشات کے سبب تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جبکہ تیل کی قیمتیں 2 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔

برینٹ کروڈ فیوچر 94 سینٹ یا 1.1 فیصد بڑھ کر 90 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 96 فیصد یا 1.1 فیصد اضافے کے بعد 85 ڈالر 98 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر فی اونس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کیونکہ مشرق وسطی میں تناؤ کے صورتحال کے سبب سرمایہ کار محفوظ اثاثے خرید رہے ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں جاری ہونے والے معاشی اعداد و شمار کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ کارپوریٹ آمدنی کے سیزن کے آغاز پر مرکوز تھی، جس نے اس امکان کو بڑی حد تک ختم کر دیا کہ امریکی فیڈرل ریزرو جون میں شرح سود میں کمی کا آغاز کر سکتا ہے۔

اعداد و شمار نے مضبوط امریکی معیشت ظاہر کی، جس سے امید پیدا ہوئی کہ کمپنیوں کی آمدنی اچھی رہے گی۔

مارکیٹوں نے سال کے آغاز میں فیڈرل ریزور کی جانب سے 2024 میں 6 بار شرح سود میں کمی کی توقع ظاہر کی تھی، لیکن اب صرف 2 بار کمی کی جاسکتی ہے۔

جے پی مورگن چیس، ویلز فارگو اور سٹی گروپ سبھی نے پہلی سہ ماہی کے لیے توقع سے بہتر آمدنی کو رپورٹ کیا، لیکن جے پی مورگن چیس کے حصص، جس میں رواں برس مضبوط اضافہ ہوا، نیویارک میں تجارت شروع ہونے کے بعد 4 فیصد سے زائد گر گئے۔

ویلز فارگو اور سٹی گروپ کے حصص میں معمولی اضافہ ہوا، وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران گر گئے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024