• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

ملک کے بالائی شہروں میں موسلادھار بارش، کراچی میں آج بادل برسنے کا امکان

شائع April 13, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آج بھی راولپنڈی اسلام آباد بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے شہر کرک، پاراچنار ، مردان اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی، بارش سے کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

پنجاب کے ضلع اٹک، وہاڑی ، جہلم، بنوں اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش سلسلہ وقفے وفقے سے جاری ہے۔

جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں مسلسل بارشوں سے 128 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ، ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور وہاڑی سرکل کے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور اس کے قریبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید برسات کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں آج آندھی، بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے کراچی میں آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

بیان کے مطابق اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024