• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر ملائیشین حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

متعدد مرد حضرات کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر ملائیشیا کی بیوٹی کوئین سے تاج واپس لے لیا گیا۔

ویب سائٹ دی اسٹار کے مطابق ملائیشیا کے صوبے صباح میں 2023 میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے کے بعد تاج حاصل کرنے والی 24 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بیوٹی کوئین نے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاج واپس کیا۔

رپورٹ کے مطابق بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو چند دن قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائیلینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں 24 سالہ دوشیزہ ورونکا ترنسپ (Viru Nikah Terinsip) کو متعدد غیر مرد حضرات کے ساتھ ڈانس کرتے اور مردوں کی جانب سے دیے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔

منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں کر سکتی۔

منتظمین کی تنقید کے بعد اگرچہ متعدد افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی تھی، تاہم اس باوجود دوشیزہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا۔

دوشیزہ نے کہا کہ وہ اپنے ڈانس کے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔

خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی دوشیزہ ملائیشیا میں بطور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مقبول ہیں اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024