• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

کراچی: ماہِ صیام میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری قتل

شائع April 12, 2024
—تصویر: کینوا
—تصویر: کینوا

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانا کراچی پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا، ماہِ صیام میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری قتل جبکہ 56 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات سے متعلق پولیس حکام نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن میں انکشاف ہوا کہ رواں سال جنوری سے اب تک مجموعی طور پر 59 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیے گئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 2023ء میں مجموعی طور پر 108 افراد جاں بحق اور 471 افراد زخمی ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال شہر میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے 425 واقعات ہوئے جن میں 55 مبینہ ڈاکو مارے گئے جبکہ 439 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیےکوششیں کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025