• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

شاہ رخ خان اور سلمان خان سے عید ملنے سیکڑوں مداح امڈ آئے، ویڈیو وائرل

شائع April 12, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

شاہ رخ خان اور سلمان خان سے عید ملنے سیکڑوں مداح بولی وڈ اسٹارز سے ملنے ان کے گھر کے باہر امڈ آئے۔

بھارت اور بنگلادیش میں کل 11 اپریل کو عید الفطر تھی، اس موقع پر ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر سیکڑوں افراد جمع ہوگئے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سفید شلوار قیمض پہنے اپنے گھر کی بالکونی میں آتے ہیں اور سیکڑوں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے منتظر ہیں۔

اس دوران شاہ رخ خان اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک بھی۔

دوسری جانب سلمان خان سے بھی عید ملنے سینکڑوں مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت مداحوں کا ہجوم سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہے اور عید کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024