• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

لاہور: بچے کے ریپ کا مقدمہ، ملزم معلم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

شائع April 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 10 سالہ بچے کے ریپ کے مقدمے میں ملزم معلم ابوبکر معاویہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق 8 اپریل کو لاہور پولیس نے بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں دینی مدرسے کے معلم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعدازاں آج لاہور پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ حبیبہ سرفراز کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم معلم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ملزم ابو بکر معاویہ کو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں بچے سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے 6 دن بعد ملزم کو رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے بعد ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اللہ شر سے خیر نکالے گا اور دعا ہے کہ اللہ دین کا کام کرنے کی توفیق دے۔‘

بعدازاں متاثرہ کے والد نے عدالت کو بتایا کہ کچھ غلط فہمیوں کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

معلم کی جانب سے کمسن بچے سے ریپ کرنے کی واقعے میں مقامی پنچایت کے ذریعہ فریقین کی صلح کروانے اور اس کے نتیجے میں ملزم کی رہائی پر سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد پنجاب پولیس نے اس مقدمے میں ملزم کی رہائی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024