• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

شائع April 12, 2024
فائل فوٹو: آئی سی سی
فائل فوٹو: آئی سی سی

نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے دورے سے قبل نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں ٹیم سے باہر ہوگئے۔

24 سالہ بلے باز فن ایلن کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ 31 سالہ فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کو ٹخنے میں چوٹ آئی۔

بعدازاں دونوں کھلاڑیوں کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب زیک فولکس اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں جبکہ ٹام بلنڈل اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان 18 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ’ہم فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے دورے سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے دونوں مضبوط کھلاڑی تھے۔

نیوزی لینڈ نے جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر

ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ اسکواڈ

مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024