• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، آج سے بارشوں کی پیشگوئی

شائع April 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے صوبے بھر میں آندھی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی جس کے بعد پی ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتاہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے مری گلیات راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، زیارت، چمن میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشین، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، تربت، ہرنائی میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے14 اپریل تک صوبےکے بیشتر اضلاع میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ خوب برسےگا، بارشوں کے دوران بجلی کےکمبوں اور برقی آلات سےدور رہنےکی کوشش کریں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسمی حالات کے ہیش نظر شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں، گہرے پانی اور ڈیموں کے قریب نہ جائیں، بارشوں سے سولر پلیٹوں کو محفوظ رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024