• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور اور کراچی میں جھولا گرنے کے واقعات، 4 بچے زخمی

شائع April 12, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

لاہور اور کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز جھولا گرنے کے واقعات میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ریس کورس میں پیرا شوٹ کاجمپنگ جھولا گرگیا جس کے باعث 3 بچے زخمی ہوگئے۔

جھولا گرنے کے بعد والدین کی چیخ وپکار پر انتظامیہ نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو جھولے کے نیچے سے نکالا اور طبی امداد فراہم کی، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

دوسری جانب کراچی کے سفاری پارک میں جھولے سے گر کر 10 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ احمد فیملی کے ساتھ گھومنے سفارک پارک آیا تھا، جھولے میں بچہ اونچائی پر سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہوا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024