• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مریم نواز، مراد علی شاہ کا حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

شائع April 11, 2024
فائل/فوٹو
فائل/فوٹو

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت کی دعا کی۔

مریم نواز نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ٹھٹھہ سےشاہ نورانی جانے والے ٹرک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا، حادثے کے وقت ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔

حادثے کے شکار کئی زائرین ٹرک تلے دب گئے جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024