• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

فلم پریمیئر پر مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

شائع April 10, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی رومانوی کامیڈی فلم دغاباز دل کے پریمیئر کے دوران جاوید شیخ اور ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میگا کاسٹ فلم دغاباز دل کا پریمیئر 9 اپریل کو کراچی میں ہوا، جس میں فلم کی تمام کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسرز سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

پریمیئر میں یاسر حسین، اقرا عزیز، شہروز سبزواری، صدف کنول، یشما گل اور مہوش حیات کی بہن افشین حیات سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پریمیئر کے دوران اداکارائوں نے دیدہ زیب لباس پہن رکھا تھا جب کہ مہوش حیات تقریب کے دوران ساتھی اداکاروں کو چاند رات کو ہی عید الفطر کی مبارک باد بھی دیتی دکھائی دیں۔

تقریب کے دوران مہوش حیات کی جانب سے سینیئر اداکار جاوید شیخ اور ہمایوں سعید کو گلے لگانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ سے پوچھا کہ کوئی اداکار گلے ملنے سے رہ تو نہیں گیا؟

دغاباز دل کے پریمیئر میں شرکت کرنے والی شوبز شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں جب کہ فلم کو چاند رات پر ہی سینمائوں میں ریلیز کردیا گیا تھا۔

دغاباز دل اس عید پر ریلیز ہونے والی واحد نئی فلم ہے، اس کے ساتھ عید پر ریلیز کی جانے والی فلموں دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ٹکسالی گیٹ کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے جب کہ آمنہ الیاس اور جنید خان کی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو بطور فیچر فلم سینمائوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024