• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی، عوام کا رش بڑھ گیا

شائع April 10, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

وفاقی حکومت کی جانب سےعید الفطر کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کے اعلان کے بعد کراچی میں اندرون ملک جانے والے مسافروں کا رش بڑھ گیا۔

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا اور بہت سارے مسافر مایوس اور پریشان بھی دکھائی دیے، کیوں کہ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ نہیں کی جا رہی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹرین ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ نہ ہونے پر شہریوں نے شکوہ کیا اور بہت سارے مسافر واپس گھروں کو لوٹ گئے۔

حکومت نے عید کے تینوں روز ٹرینوں کے کرایوں میں پچیس فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا، جس وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کا رش بڑھ گیا اور کینٹ اسٹیشن سمیت سٹی اسٹیشن پر بھی بہت سارے مسافر دیکھے گئے۔

مسافرین نے حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کے اعلان کو سراہا، تاہم ساتھ ہی شکایت کی کہ ایڈوانس بکنگ کا بھی نظام ہونا چاہئیے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025