• KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:22pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:23pm Isha 6:50pm
  • KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:22pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:23pm Isha 6:50pm

صدرمملکت، وزیراعظم کی امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد

شائع April 10, 2024
:فوٹو: اے ایف پی
:فوٹو: اے ایف پی

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سروس چیفس نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کوعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ یہ دن سب کے لیے برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عیدالفطرخوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کے لیے ایثار و قربانی کادن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتےہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کانام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشی طور پر کمزورلوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے۔اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عید کی مبارکباد دیتےہوئے دعا کی کہ عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کو امن وسلامتی کے ساتھ عید کی خوشیاں نصیب کرے اورکشمیریوں کو بھی آزادی کی عید عطا فرمائے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے بھی عوام کوعید کی مبارک دیتےہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں آج عید الفطر منائی جائے گی، تاہم بھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا جہاں عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025