• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیراعظم کا عام پرواز میں سفر مسافروں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا

شائع April 9, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کمرشل پرواز میں دورہ سعودی عرب عام مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ وطن واپسی کے لیے جدہ ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے کھڑا رہا۔

رپورٹ کے مطابق جدہ سے وطن واپسی پر حکومتی وفد کے لیے اسلام آباد جانے والی پرواز کو لاہور میں اتار لیا گیا، حکومتی وفد کے لاہور میں اترنے کے باوجود طیارہ 2 گھنٹے تک ایئرپورٹ پرکھڑا رہا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے ایئرپورٹ پر کھڑے رہنے پر مسافروں کا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے غصے اور برہمی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جدہ سے اسلام آباد کے لیے شیڈول پرواز پی کے 842 میں 357 مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی 6 اپریل کو عرب کے اہم 2 روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے، دورے کے دوران سعودی مملکت کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مکہ المکرمہ میں الصفا پیلس میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک نے 5 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکج کے پہلے مرحلے کو جلد ازا جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی مدت ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024