• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بہت سارے لڑکوں کے ساتھ جگری دوستی ہے، نازش جہانگیر

شائع April 9, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ بہت سارے لڑکے ان کے دوست ہیں اور ان کے ساتھ ان کی جگری دوستی ہے، وہ انہیں لڑکی کے طور پر نہیں دیکھتے۔

نازش جہانگیر حال ہی میں ایاز سموں کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے بہت سارے سینیئر اداکار اپنے جونیئرز سے حسد کرتے ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ حسد کرنے والے سینیئر اداکار بہت ہیں، وہ اور ان سمیت دیگر نوجوان اداکار بطور جونیئر ان کی عزت کرتے ہیں۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سینیئر اداکاروں کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے، جن سے ان کا نام اور عزت خراب ہو۔

ان کے مطابق ایسے افراد کو سمجھنا چاہئیے کہ ان کی اپنی جگہ ہے جب کہ جونیئرز کا اپنا مقام ہے، کوئی کسی کا نام اور مقام نہیں چھین سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ لڑکے ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، اس وقت بھی کوئی نہ کوئی ان کے پیچھے پڑا ہوا ہوگا لیکن اس متعلق انہیں کوئی معلومات نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سیٹ پر بھی مرد اداکار ساتھی خواتین اداکاراؤں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ایسا مسئلہ موجود ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح سب سے تعلقات رکھتی ہیں کہ ہر کوئی ان سے ایسی امید ہی نہیں رکھتا۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کی لڑکیوں سے اچھی جگری دوستی ہے، وہ لڑکوں سے لڑکوں کی طرح پیش آتی ہیں، ان کے ساتھ ایسے تعلقات رکھتی ہیں کہ لڑکے دور دور تک ان سے کوئی امید ہی نہیں رکھتے۔

شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب انہیں اچھا ہمسفر ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی، فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ابھی تک انہیں بیرون ملک سے کسی رشتے کی پیش کش نہیں ہوئی لیکن اگر انہیں امریکا، دبئی یا لندن سے پیش کش آئی تو وہ اس پر سوچیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024