• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر

شائع April 9, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہونے کی رپورٹس ہیں۔

ڈاؤن ڈیکٹٹر کے مطابق صارفین نے تین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، ٹرانس ورلڈ ہوم اور نیا ٹیل پر دوپہر 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ میں خلل کے مسئلے کو رپورٹ کیا، جو صارفین سمیت متعدد ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس کو اکٹھا کرکے انٹرنیٹ میں تعطل کو ٹریک کرتا ہے۔

صارفین نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سے پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہونے کا رپورٹ کیا، اسی طرح ٹرانس ورلڈ ہوم کی سروسز میں شکایت کی رپورٹ لاہور، کراچی راولپنڈی اور پشاور سے کی گئی، جبکہ نیاٹیل کے راولپنڈی، لاہور اور اوکاڑہ کے قریب سے انٹرنیٹ میں مسائل کو رپورٹ کیا۔

صارفین کو ایک ای میل میں، جسے ڈان ڈاٹ کام نے دیکھا، ٹرانس ورلڈ ہوم نے کہا کہ غیر متوقع بندش سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو متاثر ہوئی ہیں۔

سروسز میں خلل پر معذرت کرتے ہوئے اس میں کہا گیا کہ ہماری ٹیم مسئلے کا پتا لگانے کی کوششیں کر رہی ہے اور جیسے ہی بندش کا مسئلہ حل ہوتا ہے تمام سروسز بحال کردیں گے۔

آج انٹرنیٹ سروسز میں خلل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب 17 فروری سے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بڑے پیمانے پر متاثر رہی ہے، جب سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024