• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

عیدالفطر پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی پیش گوئی

شائع April 9, 2024
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، دادو، سکھر اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، دادو، سکھر اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ میں 10سے 15اپریل تک بارش کا سلسلہ جاری رے گا، کراچی میں 13اور14اپریل کو تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، دادو، سکھر اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے ) اس حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا کہ کشمور، لاڑکانہ، قمبر، شہدادکوٹ اور سانگھڑمیں بی بارش کا امکان ہے، ان علاقوں میں 10سے 15اپریل تک آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، متعلقہ حکام ضروری احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

الرٹ میں کہا گیا کہ بارش کے دوران ڈی واٹرنگ مشینوں اور عملے کی دستیابی یقینی بنائیں، ہنگامی خدمات کے ساتھ کو آرڈی نیشن بہتر بنائیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرین کی ضرویات ترجیحی بنیادو پر پوری کرنے کیلئے لیپ لائن قائم کی جائے، ہسپتالوں میں اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024