• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

خواتین فرمائشیں کرتی ہیں اپنے جیسا بنادیں، نادیہ حسین

شائع April 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میک اپ آرٹسٹ، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین ان کے بیوٹی سیلون پر آکر فرمائشیں کرتی ہیں کہ انہیں اداکارہ جیسا بنایا جائے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں نادیہ خان کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے سیلون اور وہاں آنے والی خواتین کی فرمائشوں اور مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ خواتین ان سے سب سے زیادہ یہی فرمائش کرتی ہیں کہ انہیں اپنے جیسا بنادوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہی بات سمجھ نہیں آتی کہ جب ہر شخص کی اپنی جسامت، اپنی ساخت، اپنےخدوخال ہوتے ہیں تو کوئی کسی دوسرے جیسا کیسے بن سکتا ہے؟

نادیہ حسین نے کہا کہ وہ پلاسٹک سرجری نہیں کرتیں لیکن اگر کوئی پلاسٹک سرجری بھی کروالے تو بھی کوئی کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سرجری کروانے کے باوجود وہ شخص وہی رہے گا جو پہلے تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلون پر چھوٹے مسائل یا پریشانیاں ہوتی رہتی ہیں، کبھی کسی کے بال بنانے کا مسئلہ آتا ہے تو کبھی کسی خاتون کے ہیئر کلر کا معاملہ ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ یہ شکوہ بھی کرتے ہیں کہ سردیوں میں ان کے بال ٹھنڈے پانی سے کیوں دھوئے جاتے ہیں جب کہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہوتی، اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024