• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: میٹروول میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

شائع April 8, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے میٹروول میں کار پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میٹروول میں فائرنگ سے 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد پولٹری فارم کا کام کرتے تھے، گاڑی میں سوا کروڑ روپے لے کر بینک جا رہے تھے، ممکنہ طور پر کسی نے ٹارگٹ کیا ہے اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر ملزمان کے پاس رقم کے حوالے سے ساری معلومات موجود تھی، ضابطے کے مطابق اتنی بڑی رقم بینک لے جانے سے پہلے پولیس سے سیکیورٹی لینی ہوتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رقم لے جانے سے پہلے سیکیورٹی کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کروایا گیا، کرائم سین یونٹ شواہد جمع کر رہا ہے، واقعے کے متعلق جیو فینسنگ بھی کروائیں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا نے جاری بیان میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے، مزید کہا کہ اس قسم کے واقعے ناقابل قبول ہیں، علاقے کی پولیس کہاں تھی۔

مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ پولیس گشت کو ایسی جگہوں پر بڑھایا جائے، جہاں کرائم زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024