• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

چین میں 5.5 شدت کا زلزلہ

شائع April 7, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

چین کا صوبہ جنوبی سنکیانگ 5.5 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپین میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے بتایا کہ اتوار کو آنے والے زلزلے کی گہرائی 24 کلومیٹر (14.91 میل) تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری 2024 میں چین کے صوبے سنکیانگ کے جنوبی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ووشی کاؤنٹی میں 22 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت دہلی تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا تھا، محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی تھیں۔

اس سے قبل دسمبر 2023 میں چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 126 افراد ہلاک ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024