کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

شائع April 7, 2024
—  فوٹو: شٹراسٹاک
— فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024