• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

شاہین شاہ آفریدی کاکول میں فٹنس کیمپ ادھورا چھوڑ کر گھر لوٹ گئے

شائع April 6, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں قبل از وقت فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی اجازت لے کر گھر روانہ ہوئے تھے۔

بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی گھر میں رشتہ دار کی طبیعت خراب ہونے پر کیمپ ادھورا چھوڑ کر گئے۔

شاہین سے قبل محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان بھی گھریلو مصروفیات کے سبب کیمپ چھوڑ کر گھر جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہتاتے ہوئے ان کی جگہ بابراعظم کو دوبارہ محدود اوورز کی ٹیموں کا کپتان مقرر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے کاکول میں جاری فٹنس کیمپ کا آج آخری روز تھا اور اب کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں سے قبل عید گزارنے کے لیے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں دو ہفتے تک فٹنس کیمپ لگایا گیا۔

پاک فوج کے ماہر ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی مشقیں کروائی گئیں اور کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری دیکھنے کے لیے ان کے فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024