• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین منتخب

شائع April 6, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور اورکزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک کی پی ٹی آئی پی کی صدارت سے مستعفی ہونےکے بعد محمود خان کو پارٹی سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ محمودخان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی، سابق وزیر اعلی محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہو۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024