• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برازیل: دورانِ سماعت نوجوان نے اپنے والد کے مبینہ قاتل پر فائرنگ کردی

شائع April 6, 2024
فوٹو: نیو یارک پوسٹ
فوٹو: نیو یارک پوسٹ

برازیل کی عدالت میں نوجوان لڑکے نے اپنے والد کے مبینہ قاتل پر اندھا دھند گولیاں برسادیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کمرہ عدالت میں والد کے قتل کی سماعت کے دوران نوجوان لڑکے کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کی فائرنگ کے بعد افرا تفری مچ گئی۔

ججز سمیت کمرہ عدالت میں موجود دیگر لوگوں نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی، تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔

27 سالہ کرسٹیانو ایلویس ٹیرٹو نے اپنے والد کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران 38 سالہ ملزم فرانسسکو پر 6 بار گولی برسائیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔

انتباہ: سی سی ٹی وی کے مناظر کچھ صارفین کے لیے پریشان کن ہوسکتے ہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024