• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد کی آمد

شائع April 6, 2024
فائل فوٹو: خیلج ٹائمز
فائل فوٹو: خیلج ٹائمز

رمضان المبارک کی 27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد مسجد نبوی میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عبادات کیں، امام کعبہ نے فلسطین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ صیام کی ستائیسویں شب لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز تراویح ادا کی اور لیلۃ القدر کی برکات سمیٹیں۔

حرمین شریفین میں لیلۃ القدرکی تلاش میں آئے مسلمانوں کے اجتماع کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا، حرم شریف کی اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریوں میں لوگ عبادت کرتے رہے۔

اس موقع پر مسلم ملکوں کی فلاح و بہبود اور بحرانوں سے نجات کے لیے دعائیں مانگیں گئیں۔

مسجد اقصیٰ میں سخت پہروں اور پابندیوں کے باوجود ہزاروں افراد خصوصی اجتماعات میں شریک ہوئے۔

مسجدالاقصی میں ہزاروں افراد رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے، بیت المقدس سمیت دنیائے اسلام کے دیگر مقامات کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024