• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عدنان صدیقی نے مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دینے پر معذرت کرلی

شائع April 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے ٹی وی شو میں مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے کے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ انہوں نے مذکورہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، ان کا ارادہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا تھا۔

اداکار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی بات اور الفاظ کا مطلب غلط لیا گیا اور ان کی مزاحیہ بات کی گہرائی کو نہیں سمجھا گیا۔

سینیئر اداکار کے مطابق مزاحیہ انداز میں بات کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اور اگر ان کے الفاظ سے کسی کی غیر ارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ آئندہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف رکھیں۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہی ہے۔

عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین کو اس وقت ایک جیسا قرار دیا تھا جب اداکار کے ہاتھ پر ایک مکھی آکر بیٹھی۔

عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ مکھیوں اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی تھی کہ خواتین کے پیچھے جتنا پیچھے پڑا جائے، وہ اتنا دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

ان کی جانب سے مکھیوں اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے پر ان پر خوب تنقید کی گئی تھی، جس پر اب انہوں نے معذرت کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024