• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نئے مناظر کے ساتھ ٹکسالی گیٹ کوعید پر دوبارہ ریلیز کرنے کا اعلان

شائع April 5, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

معروف اداکار علی خان، بابر علی، خالد انعم، نیر اعجاز، عفت عمر، عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر کی کاسٹ پر مبنی میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کو نئے مناظر کے ساتھ عید الفطر پر دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ٹکسالی گیٹ کو ابتدائی طور پر رواں برس 16 فروری کو ملک بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اچھی کمائی بھی کی تھی۔

لیکن اب فلم کی ٹیم نے اسے نئے مناظر کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر دوبارہ سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹکسالی گیٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فلم کو دوبارہ ایڈٹ کرکے پیش کیا جائے گا اور اس بار وہ مناظر بھی فلم کا حصہ ہوں گے جو پہلی فلم میں شامل نہیں تھے۔

فلم کی ٹیم کے مطابق پہلی بار ریلیز کے موقع پر ہدایت کار نے جن مناظر کو فلم سے نکال دیا تھا، اب انہیں فلم کا حصہ بناکر فلم کو دوبارہ عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ٹکسالی گیٹ کے علاوہ اس بار عید الفطر پر واحد پاکستانی فلم دغاباز دل ریلیز ہوگی، جس میں مہوش حیات، مومن ثاقب اور علی رحمٰن سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024