• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ماں باپ کے سائے سے بڑی نعمت کوئی نہیں، شہباز شریف

شائع April 5, 2024
شہباز شریف
شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں باپ کے سائے سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے۔

خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج آپ کا میزبان ہوں اور آپ میرے مہمان ہیں، میں نے یہاں آئے بچے بچیوں سے بات کی ہے اور وہ بہت ذہین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر خصوصی بچے بچیاں بھی موجود ہیں جو بہت قابل اور محنتی ہیں، یقینا ماں باپ کے سائے سے بڑی نعمت کوئی نہیں لیکن ہمارے پیارے نبی ﷺ جب پیدا ہوئے تو ان ے والد نہیں تھے اور ان کی والدہ بھی چھوٹی عمر میں انتقال کر گئی تھیں مگر وہ اللہ کے محبوب بندے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ماہ رمضان ہے اور اس کی برکتوں سے آپ سب بچے قابل بنیں گے، مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کا میزبان ہوں اور آپ میرے مہمان ہیں، اگر مہمان نوازی میں کمی رہ گئی ہو تو معافی چاہتا ہوں، یہ وزیر اعظم کا گھر آپ کا گھر ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ایک عظیم پاکستانی بنیں گے، یہ اساتذہ آپ کو ایسا علم دیں گے کہ آپ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024