• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حاملہ کہنے والے کو عائشہ عمر کا کرارا جواب، مداحوں کے دل جیت لیے

شائع April 5, 2024 اپ ڈیٹ April 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عائشہ عمر کی جانب سے خود کو حاملہ کہنے والے شخص کو کرارا جواب دیے جانے پر مداح اداکارہ کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں ایک شخص نے ان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹ کیا تھا۔

ایک شخص نے اداکارہ کی ہسپتال کے بستر کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹ کیا کہ عائشہ عمر حاملہ ہیں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ خود پھر سے پیدا ہو رہی ہیں۔

اداکارہ کے جواب کی مداحوں نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ عورت کے بیمار ہونے پر فضول باتیں نہ کی جائیں۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 16 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنے کالربون کی سرجری کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا کالربون 8 سال قبل ایک روڈ حادثے میں ٹوٹ گیا تھا، جس اب طویل عرصے بعد انہوں نے سرجری کروالی۔

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ پر زیادہ تر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی تھیں، تاہم بعض افراد نے کچھ نامناسب کمنٹس بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024