• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا میکسیکو سے آغاز

شائع April 8, 2024
پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

سال 2024 کا پہلے سورج گرہن کا آغاز ہو گیا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔

سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

سورج گرہن کے وقت چاند سورج کے سامنے آنے کی وجہ سے زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جاتا ہے۔

مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

لائیو سائنس کے مطابق رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ اور 28 سیکنڈز تک کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی امریکا میں مقیم لاکھوں لوگ اس مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے آسمان کی جانب نظریں مرکوز کیے نظر آئیں گے، یہ میکسیکو میں شروع ہونے والے ایک فلکیاتی راستے کے قریب نظر آنے کے بعد امریکا کو عبور کرتا ہوا کینیڈا میں ظاہر ہوگا۔

4 منٹ اور 28 سیکنڈز پر مشتمل یہ گرہن 2017 میں امریکا کے کئی حصوں پر غالب ہونے والے گرہن سے زیادہ دیر تک دیکھا جا سکے گا، وہ سورج گرہن 2 منٹ 42 سیکنڈز تک دیکھا گیا تھا۔

خلائی ادارے ناسا کے مطابق مکمل گرہن 10 سیکنڈز سے لے کر ساڑھے 7 منٹ تک ظاہر رہ سکتے ہیں۔

سورج گرہن کیا ہے؟

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے۔

گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

سورج گرہن کیوں ہوتا ہے اور اس سے متعلق مکمل تفصیلات پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024