• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد ہائی کورٹ: بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شائع April 5, 2024
بابر اعوان — فائل فوٹو: ڈان نیوز
بابر اعوان — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر قانون دان و رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابر اعوان کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو وفاقی کابینہ نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرتے ہوئے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024