• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مکھی اور خواتین ایک جیسی ہیں‘ کی بات کہنے پرعدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا

شائع April 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کو حال ہی میں ایک ٹی وی میں خواتین اور مکھیوں کو ایک جیسا کہنے کی اصطلاح استعمال کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں خواتین اور مکھیوں کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ندا یاسر کے شو میں عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین کو اس وقت ایک جیسا قرار دیا جب اداکار کے ہاتھ پر ایک مکھی آکر بیٹھی۔

اداکار نے بات کرنے سے قبل سب سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ اب جو وہ بات کرنے والے ہیں، اس کا کوئی برا نہ منائے۔

عدنان صدیقی نے بعد ازاں کہا کہ مکھیوں اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ خواتین کے پیچھے جتنا پیچھے پڑا جائے، وہ اتنا دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ وہ جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے وہ بھاگ گئی لیکن جیسے ہی وہ خاموش بیٹھے تو مکھی ان کی ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

اداکار کی جانب سے مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے پر میزبان ندا یاسر نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ انہیں وائرل کروائیں گے اور انہیں ایسے مہمان رمضان کے لائیو پروگرام میں نہیں چاہئیے۔

سینیئر اداکار کی جانب سے مکھیوں اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے پر لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان کا استعمال بھی کیا۔

زیادہ تر صارفین نے ان کی بات کو انتہائی نامناسب اور بیہودہ قرار دیا اور لکھا کہ یہ اشرف المخلوقات خواتین کی توہین ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024