• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے گیری کرسٹن اور گلیسپی سے معاملات طے

شائع April 4, 2024
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی— فوٹو بشکریہ کرک انفو
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی— فوٹو بشکریہ کرک انفو

قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات تقریبا طے پاگئے ہیں اور چند دن میں ان کو باضابطہ ذمے داری سونپنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دنیائے کرکٹ میں کامیاب کوچ تصور کیے جانے والے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پی سی بی سے معاملات تقریبا طے پاگئے اور انہیں جلد کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

بھارت کو 2011 کا ورلڈکپ جتوانے والے گیری کرسٹن عالمی کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس وقت بھی آئی پی ایل میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ان کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باولر جیسن گلیسپی کو پاکستان ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

گلیسپی نے حال ہی میں ساوتھ آسٹریلین ریڈ بیکس اور بگ بیش کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے استعفیٰ دیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔

سیریز میں پی ایس ایل کے اسٹار عثمان خان اور عرفان نیازی کو موقع دیے جانے کا امکان ہے جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ واپس لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024